وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے مثبت اقتصادی اشاریے حالیہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروبار کے سازگار ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔
آج اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ JOEINIG کی قیادت میں MENZIES-AVIATION کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد قومی ترقی کا مکمل عزم کر رکھا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے MENZIES-AVIATION کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ اور سروس ڈیسک قائم کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔