Wednesday, 05 February 2025, 09:01:14 am
 
پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
January 16, 2025

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ عارضی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی اور اس سے انسانی امداد کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے لاکھوں فلسطینی شہری شہید، جائیدادوں سے محروم اور بے گھر ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسند عزائم سے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو ا ہے۔

پاکستان نے تنازعہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

جس کا مقصد جون اُنیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کے مطابق ایک خودمختار فلسطین کی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔