Wednesday, 05 February 2025, 09:05:19 am
 
پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے، محسن نقوی
January 16, 2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے یہ بات کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ طلیب نورمحمد اورکینیڈا میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے نمائندے محمود ایبو کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں پاکستان ، کینیڈا تعلقات اور کینیڈا میں افغان مہاجرین کی دوبارہ آبادکاری پر گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آغا خان فائونڈیشن پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی کے مختلف اہم منصوبوں پرکام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم باہمی تعاون سے ان منصوبوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔