Thursday, 19 September 2024, 06:11:13 am
 
رواں مالی سال کے آغاز میں ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ
September 16, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کے آغاز میں ترسیلات زر میں چوالیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ترسیلات زر ایک ارب اکاسی کروڑ ڈالر کے اضافے سے پانچ ارب چورانوے کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی اگست میں چار ارب بارہ کروڑ ڈالر تھیں۔حکومت کے ہُنڈی اور ڈالرز کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں شرح تبادلہ مستحکم ہوا اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوا۔