شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 23واں اجلاس آج اسلام آبادمیں ہورہا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے۔ منگولیا کے وزیراعظم مبصر ملک کے طور پر اور ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کرینگے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت تجارت ماحولیات اور سماجی تقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔