Tuesday, 30 April 2024, 08:31:30 pm
وزیراعظم کی شنگھائی الیکٹرک گروپ کو کان کنی منصوبوں کووسعت دینےکی دعوت
April 17, 2024

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے منصوبے کو مزید وسعت دے کر کوئلے پر چلنے والے درآمد شدہ ملکی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں گروپ کے چیئرمین WU-Lei کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے آگے بڑھانے میں تمام سہولیات فراہم کریگی۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔شہبازشریف نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔گروپ کے تھرکول منصوبے سے سالانہ 40کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔