Tuesday, 03 December 2024, 05:32:12 pm
 
آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، شاندار کارکردگی پر سراہا
May 17, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج(جمعہ) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ہم ان کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پی ایچ ایف کے صدر نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔