کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ساتھ مل کر خفیہ طریقے سے اپنا مذموم ہندوتوا کے ایجنڈے کے ذریعے مقبوضہ وادی کو ایک کالونی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبداللہ راشد منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ وادی کو کالونی بنانے کے لئے زبردستی اور خفیہ طریقے سے ہندوتوا پر مبنی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
ان منصوبوں میں کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کرنا، اس کے مقامی و سائل کا غلط استعمال اور اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا شامل ہیں۔