Monday, 30 December 2024, 10:14:30 pm
 
تاجروں کی جموں وکشمیر بنک کے استحصالی حربوں کیخلاف احتجاج کی دھمکی
December 16, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے تاجروں نے جموں و کشمیر بنک کے استحصالی حربوں کے خلاف وادی بھر میں احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیڈریشن آف چیمبرز آف انڈسٹریز کشمیر سے منسلک تاجروں نے کہا ہے کہ نوٹسز، بے دخلی کے آرڈرز اور ای آکشنز جیسے اقدامات سے قرض لینے والوں 

بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قرض خواہوں سے رویئے کی درستگی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔