Wednesday, 05 February 2025, 09:03:26 am
 
مراکش کشتی حادثہ، نائب وزیراعظم کی متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
January 18, 2025

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے امور خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مراکش کشتی سانحے کے پاکستانی متاثرین کو بھرپور اور بروقت مدد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وہ آج (ہفتہ)  اسلام آباد میں افغان باشندوں کی تیسرے ملک منتقلی سے متعلقہ امور کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اسحاق ڈار نے انسانی اسمگلنگ کے مسئلے کے حل کیلئے مربوط حکومتی ردعمل کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں مراکش کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا جس کے نتیجے میں کئی اموات ہوئی ہیں۔