Wednesday, 01 May 2024, 04:28:30 am
حکومت آئندہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہے:وزیر خزانہ
April 18, 2024

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے واشنگٹن میں ''پاکستان اکنامک پالیسی آئوٹ لک ''کے بارے میں جے پی مورگن سیمینارمیں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت آئندہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے مختصراورطویل مدتی اقدامات کررہی ہے۔

ادھر ڈوئچے بینک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر خزانہ نے ماضی میں بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کو فراہم کئے گئے تعاون کوسراہاہے۔بینک کے نمائندوں نے وزیرخزانہ کو سرمائے کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں حکومت پاکستان کی مدد کے لئے مختلف لین دین کے ڈھانچے سے آگاہ کیا۔