Wednesday, 01 May 2024, 07:49:03 am
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل روپے کی قدر میں مزید کمی کو خارج از امکان قرار دیا
April 18, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارہ سے مذاکرات سے قبل روپے کی قدر میں مزید کمی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں بلوم برگ ٹیم سے رائونڈ ٹیبل اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی جواز نہیں کیونکہ پاکستان کے پاس ٹھوس زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنسی، بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور مستحکم برآمدات ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت صنعتوں، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مستحکم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں قومی ترقی کو چار فیصد سے بڑھایا جائے۔