Wednesday, 01 May 2024, 02:28:11 am
پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے:ایاز
April 18, 2024

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے آذربائیجان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

اس عزم کااظہارانہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی ہیں۔ فریقین نے پاکستان میں منعقد ہونیوالی سہ فریقی کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔