Saturday, 27 July 2024, 09:07:14 am
وزیراعظم کا نائب وزیرِ اعظم کو بشکیک، کرغیزستان بھیجنے کا فیصلہ
May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغیزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغیزستان جائیں گے۔

دونوں وزراء کل علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم آج پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے۔

صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلباء کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے.

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے.