گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے اور ملک میںغیرملکی زرمبادلہ کے حصول کیلئے صوبے کے معدنی اور قدرتی وسائل کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گورنر نے پشاور میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے جنرل منیجر نعمان بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات سے متعلق ترقیاتی منصوبے جیسے کہ جیم اینڈ جیولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، ہنی
ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر صوبے میںترقی کی نئی راہیں کھولیںگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات خیبرپختونخوا کے پھلوں، معدنیات اور دیگر اجناس کو عالمی معیار کے برابر لانے میں مدد کریںگے۔