محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور پچیسکراچی انتیسپشاور چھبیسکوئٹہ بیسگلگت چوبیساورمری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں، بارہ مولہ اور Leh میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اوربارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، Leh بارہ،اننت ناگ اورشوپیاں میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔