Thursday, 07 December 2023, 05:27:04 pm
غزہ میں جنگ بندی سے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایاجاسکتا ہے ،اردوان
November 18, 2023

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایاجاسکتا ہے ۔برلن میں جرمن چانسلر OLAF SCHOLZ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہزاروں فلسطینی بچے ، خواتین اوربزرگ افراد شہید ہوچکے ہیں اور اسرائیلی حملوں سے تقریبا ساراغزہ تباہ ہوگیاہ ے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔