محصور غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں میں مزید تریپن فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ پراسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بیالیس ہزار نو سو چوبیس ہوگئی ہے۔
ادھر لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید اکیس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے طائر شہر پرحملہ کیا۔