پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈکپ ہوگا۔
محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اورنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کریئر میں 7 ہزار 530 ٹیسٹ رنز اور 9 ہزار 720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال ( 2006 ) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانےکا اعزاز حاصل ہے ۔