Wednesday, 05 February 2025, 08:58:48 am
 
مراکش کشتی سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں21 پاکستانی شامل
January 19, 2025

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مراکش میں دخلہ کے قریب کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں اکیس پاکستانی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت مراکش میں متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کو یقینی بنانے اور ان کی وطن واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رباط میں پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانیوں کی فوری مدد کیلئے متحرک ہے۔ سفارت خانے کی قونصلر ٹیم امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے دخلہ میں موجود ہے۔