Saturday, 19 April 2025, 09:47:18 pm
 
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات، چا ر افرادجاں بحق، نو زخمی
April 19, 2025

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف حصوں میں ہونے والے حادثات میں چار افراد جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی جانب سے آج پشاور سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث گیارہ گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔