امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج فیصل آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی باشندوں اور ان کے کاروبار کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیرمملکت نے مختلف شہروں میں انٹرنیشنل فوڈ Chains کے آئوٹ لیٹس پر حالیہ پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد حملے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔