Wednesday, 08 May 2024, 03:09:19 pm
پاکستان اور کرغزستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
June 19, 2021

پاکستان اور کرغزستان نے سیاسی،معاشی ،تجارتی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے کرغزستان کے ہم منصب Ruslan Kazakbaevکے درمیان ترکی میں اناطالیہ ڈپلو میٹک فورم کے موقع پر ایک ملاقات میں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کاسا 1000جیسے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے علاقائی روابط کو اجاگر کیا اور گوادر اور کراچی کی بندر گاہوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں کے لئے مختصر رسائی کی اہمیت واضح کی۔