غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں سے مزید سات فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج غزہ میں سکولوں اور رہائشی عمارتوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔اکسفام کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کیلئے پانی کی فراہمی میں چورانوے فیصد تک کمی کردی ہے جس سے علاقے میں صحت کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اڑتیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس فلسطینی شہید ا ور نواسی ہزار چار سو انسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔