Saturday, 04 May 2024, 04:41:10 am
برطانیہ کی بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
April 20, 2024

برطانیہ کی بری فوج کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاک فوج کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

وہ لندن میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج پاکستان سے فارغ التحصیل برطانوی افسران کی ایک تقریب سے خطاب کرتے کررہے تھے۔

برطانوی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج جنگی صلاحیتوں میں ماہر ہے اور ملکی دفاع کی صلاحیت اور شراکت دار ممالک کو بھرپور مدد فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے۔

جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاکستان کو دفاعی تعاون کے کئی شعبوں میں برطانوی فوج کی اولین ترجیح قرار دیا۔