Wednesday, 23 October 2024, 05:59:12 am
 
وزیراعظم کامکہ میں پاکستانی حجاج کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
June 20, 2024

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مکتہ المکرمہ میں کچھ پاکستانی حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اورسوگوارخاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیا ہے ۔

وزیراعظم نے مکہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحق ڈار ، وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا ۔

وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارتخانہ کے حکام کو حجاج کرام کوتمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے پاکستان کے شہید حجاج کرام کی میتوں کو لانے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔