Monday, 02 December 2024, 06:20:33 pm
 
ٹی20سیریز:پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان پہلامیچ آج کھیلاجائیگا
September 20, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 میچ کےلئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

 سکیورٹی اداروں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں نقائص سے پاک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

 شیر شاہ سلمان روڈ کے ایک راستے کے سوا تمام شاہراہیں آمدورفت کےلئے کھلی رہیں گی۔

 ادھر، کراچی میں کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین کے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متاثرین سیلاب اس نمبر021-99244650 پر رابطہ کرکے مفت اجازت ناموں کےلئے اپنا اندراج کراسکتے ہیں ، اندراج کے وقت متعلقہ رہائشی کیمپ اور فوکل پرسن کے ذریعے توثیق کی جائے گی۔