Saturday, 27 July 2024, 04:47:16 am
آذربائیجان کاناگورنوکاراباخ میں فوجی آپریشن جاری
September 20, 2023

آذربائیجان، ناگورنو کارا باخ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ علاقے میں آئین بحال ہو اور آرمینیا کی حمایت یافتہ فوج کو وہاں سے نکالا جا سکے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران فوجی گاڑیوں، توپ خانے اور طیارہ شکن میزائلوں کی تنصیب سمیت فوجی آلات کو ناکارہ بنایا جائے گا۔