امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کردیا ہے۔
پندرہ رکنی عالمی ادارے میں شامل 13ملکوں نے الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی جبکہ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر Linda Thomas Greenfield نے کہا ہے کہ فوری جنگ بندی کامطالبہ کرنے کا یہ موزوں وقت نہیں ہے۔