Friday, 21 June 2024, 10:19:40 pm
احسن اقبال کا ملک بھر میں 250 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان
March 21, 2023

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے ملک بھر میں دو سو پچاس منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان آبادی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اگر ہم ان کو باصلاحیت بنائیںگے تو وہ ملک کا مستقبل روشن بنائیں گے۔