غزہ اورمقبوضہ مغربی کنارے میں رات اسرائیلی فوج کے حملوں میں تئیس فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے کہاکہ جنوبی شہررفاہ میں اسرائیلی حملے میں چھ بچوں سمیت ایک فلسطینی خاندان کے نوافرادشہیدہوگئے۔اسرائیلی فوج نے رات مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کرکے چودہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ادھرغزہ میں ہنگامی خدمات کے فلسطینی ادارے کوخان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ایک اجتماعی قبرسے پچاس نعشیں ملیں۔