وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آ ج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔