بنگلہ دیش میں ایک ہفتے کے احتجاج اور سیکیورٹی فورسز اور طلبہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں زیادہ تر کوٹہ ختم کر دیا ہے۔
طلبہ کی جانب سے نوکریوں میں کوٹے کے معاملے پر شروع ہونے والے احتجاج میں جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک سو چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں کوٹہ نظام ختم کر دیا تھا لیکن زیریں عدالت نے گزشتہ ماہ اسے بحال کر دیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے اور حکومت کو کارروائی کرنا پڑی۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے آج صبح سویرے کہیں کہیں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی۔