برطانیہ اور اردن نے شمالی غزہ کے ایک ہسپتال کے لئے ادویات، ایندھن اور خوراک سمیت چار ٹن امدادی سامان فضائی پروازوں کے ذریعے پہنچایاہے۔
برطانیہ کے دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے یہ امدادی سامان اردن کی فضائیہ کے ذریعے پہنچایاگیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایک بیان میں کہاکہ امداد کی فراہمی سے ہزاروں مریض مستفید ہوسکیں گے اورہسپتال انسانی زندگیوں کوبچانے کے لئے اپنی خدمات جاری رکھ سکے گا۔