ایران اور سوڈان نے آٹھ سال کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرلئے ہیں۔
سوڈان کی خودمختار عبوری کونسل کے چیئرمین عبدالفتح البرہان نے پورٹ سوڈان میں ایران کے نئے سفیر حسن شاہ حسینی کی سفارتی اسناد باضابطہ طورپر وصول کیں۔
سوڈان کی خودمختارعبوری کونسل نے اپنے بیان میں اس پیشرفت کو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز قراردیا ۔
ایران اور سوڈان نے گزشتہ سال اکتوبر میں سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق کیاتھا۔