Sunday, 06 October 2024, 12:48:05 pm
 
صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،نگران وزیراطلاعات
September 22, 2023

کراچی: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات کی۔ 

 ملاقات میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے، انتخابی عمل کے دوران میڈیا کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنائے گی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میڈیا انتخابات کے دوران الیکشن کے مختلف مراحل کا حصہ ہوتا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیا الیکشن کمیشن کے لئے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مستند رپورٹنگ سب سے اہم ہے تاکہ عوام تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دونوں رہنماﺅں نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔