وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام کے شعبے میں کام کرنے والوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی تربیت بہت ضروری ہے۔
وہ ایشیا پیسفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر سنگاپور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Jia Rong Low سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹیلی کام کے شعبے کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی ای او نے وزیرمملکت کو APNICکی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ APNICٹیلی کام کے شعبے کی نیٹ ورکنگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کرنا چاہتا ہے۔
ملاقات میں ٹیلی کام آپریٹرزکی تربیت کیلئے ایک جامع منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ادھر جرمنی کیلئے پاکستان کے سفیر ثقلین سیدا نے بھی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی