توانائی ڈویژن کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بجلی کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور بجلی کے زیادہ استعمال کے اوقات کے عوامل کے خاتمے کے باعث اس سال جنوری میں بجلی کے صنعتی استعمال میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جو حقیقی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کے تصور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی رعایتی نرخوں پر شروع کر دی ہے۔