Saturday, 19 April 2025, 03:28:08 pm
 
نائب وزیراعظم کا ایس سی او کے مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ
April 18, 2025

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون' بالخصوص دوطرفہ تجارت' ذرائع آمد و رفت اور روابط کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے تعمیری کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلNURLAN YEMEK BAYEV سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کی پاسداری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

NURLAN YEMEK BAYEV نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔

دونوں معزز شخصیات نے ایس سی او کی ترجیحات پر مفید بات چیت کی۔

انہوں نے ایس سی او کے تحت آمد و رفت اور نقل و حمل کے ذرائع توانائی اور خوراک کے تحفظ' صحت' ای کامرس اور سبز معیشت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔