Saturday, 04 May 2024, 03:44:16 am
عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں،وزارت مذہبی امور
April 23, 2024

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کے لئے انتہائی آرام دہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ایک بیان میںوزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات حج کے تجربے کو آسان بنانے اور حجاج کو ان کے سفر کے دوران جامع سہولیات فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اہم پیشرفت عازمین حج کے لئے ایک جدید ملٹی میڈیا ٹریننگ پروگرام کا نفاذ ہے جو اس وقت اپنے آخری مرحلے میں ہے۔