Saturday, 04 May 2024, 07:58:14 am
افغان باشندوں سمیت غیرقانونی مقیم شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کا سلسلہ جاری
April 23, 2024

افغان باشندوں سمیت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ان کے وطن واپسی باوقار اور محفوظ طریقے سے جاری ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دس دنوں کے دوران مزید 7041 غیر قانونی افغان شہری اپنے ملک واپس آئے۔

اب تک 542,981 غیر قانونی افغانوں کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔