Saturday, 04 May 2024, 02:29:15 am
احد چیمہ کا چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ
April 23, 2024

اقتصادی امورکے وزیراحدخان چیمہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیاہے۔وہ اسلام آباد میں چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ملاقات کے دوران جاری اورمستقبل کے منصوبوں کے بارے میں دوطرفہ تعاون کے مختلف امور بالخصوص چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے مجموعی ترقیاتی منصوبوں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری، سیلاب کے بعدتعمیرنو اوربحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فریقین نے مشترکہ خوشحالی کے حصول اورمستقبل میں فنی مشاورت کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔