Friday, 03 May 2024, 09:28:37 pm
احسن اقبال کا معاشی ترقی کیلئے سرکاری , نجی شعبے کے درمیان اشتراک عمل پر زور
April 23, 2024

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے امیدظاہر کی ہے کہ نو فیصد شرح نمو کے ہدف کے ذریعے 2047ء تک ملک کی معیشت تیس کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

وہ آج(منگل) کو اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ 2024ء میں خطاب کر رہے تھے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان عالمی منڈی میں مقام حاصل کر کے بین الاقوامی صنعتوں کیلئے پرکشش مقام بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے معاشی ترقی کے حصول میں سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔