Saturday, 04 May 2024, 06:53:15 am
حکومت لائیو سٹاک کی برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین
April 23, 2024

فائل فوٹو

قومی تحفظ خوراک کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت لائیو سٹاک کی برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ اس شعبے کا ملک کی زرعی شرح نمو میں تقریباً باسٹھ فیصد حصہ ہے۔

آج(منگل) کو اسلام آباد میں لائیو سٹاک کے شعبے پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ معیشت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ تقریباً اسی لاکھ خاندان اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے اور ملک بھر کی دودھ اور گوشت کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔