Friday, 03 May 2024, 09:48:50 pm
وزیراعظم نے معیاری تعلیم کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا
April 23, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ آج(منگل) کو اسلام آباد میں Sir Steve Smith کی قیادت میں برطانیہ کی صف اول کی جامعات کے نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر وفاقی سطح پر بھی Education Endearment Fund قائم کیا جائے گا۔

پاک برطانیہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں کئی دہائیوں پر محیط تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی اساتذہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ تعلیمی شعبے میں رابطوں اور تعاون کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔