صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کے دیگر ملکوں کے ساتھ فضائی رابطے بڑھانے پر زور دیا ہے۔
آج (منگل) کو اسلام آباد میں ایئرایشیا ایوی ایشن گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کو عوام کی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے مکمل طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے خاص طور سے مذہبی مقامات کی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وفد نے صدر کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کی پروازوں کے بارے میں آگاہ کیا۔