Saturday, 27 July 2024, 04:41:52 am
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
September 23, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیشن گوئی کی مدت کے دوران شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار کے علاقے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی انتیس، پشاور پچیس، کوئٹہ اور گلگت چودہ، مری پندرہ اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ پندرہ اور لیہہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔