Sunday, 06 October 2024, 12:17:51 pm
 
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ:سیمی فائنلز کل چین کے شہر ہانگزو میں کھیلے جائینگے
September 23, 2023

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنلز کل چین کے شہر ہانگزو میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔

میگا ایونٹ کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔