Sunday, 06 October 2024, 12:19:36 pm
 
پی ایس ایل: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کو دو وکٹوں سے شکست
February 24, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے  لاہور قلندرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائےجواب میں کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔