Monday, 02 December 2024, 06:31:47 pm
 
امریکہ،کینیڈا کا غیر قانونی سرحد عبور کرنیوالوں کو پناہ نہ دینے کا معاہدہ
March 24, 2023

امریکہ اور کینیڈا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ممالک نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کر کے آنے والوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔یہ معاہدہ نیویارک اور کینیڈا کے صوبے کیوبک کے درمیان پناہ گزینوں کی غیرقانونی آمد و رفت کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے جہاں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتی رہی ہے۔اس منصوبے کے بعد 2002ء میں طے پانے والے معاہدے میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے تحت غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کو پناہ لینے کی اجازت دے دی جاتی تھی۔